Skip to content
Burrak
Burrak logo Burrak
Recent Answers

Verified Answers

Rulings and explanations backed by Qur'an and authentic Hadith.

Q & A

Recent Questions

Q

ایک سے زیادہ زندہ مجتھدین کی تقلید کرنا جائز ہے ؟

A
اختلافی مسائل میں ایسا کرنا جائز نہیں ہے اگر ایک مجتھد دوسرے سے اعلم ہو۔
See more
Q

 کیا بیٹے پر لازم ہے کہ باپ کہ مرجع ہی کی تقلید کرے ؟

A
 نہیں مکلف بیٹے پر خود ذمہ داری ہے کہ وہ شرائط کہ مطابق مرجع تقلید کا انتخاب کرے ۔
See more
Q

احتیاط واجب اور احتیاط مستحب کی صورت میں کیا کسی دوسرے مرجع کی طرف رجوع کیا جا سکتا ہے؟

A
احتیاط واجب میں دوسرے اعلم مرجع کی طرف رجوع کیا جا سکتا ہے جبکہ احتیاط مستحب میں رجوع نہیں ہے۔
See more
Q

 اس شخص کا کیا حکم ہے کہ جس کو وضوء سے فارغ ہونے کے بعد شک ہو کہ اس سے وضوء کا کوئی جزء ترک ہو گیا ہے؟

A
 اگر اسے یہ تو معلوم ہو کہ کچھ بھول گیا ہے مگر یہ نہ جانتا ہو کہ جزء واجب تھا یا مستحب تھا تو اس کا وضوء صحیح شمار ہوگا۔
See more
Q

ایک شخص جومسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے وضوء میں ہاتھوں کو انگلیوں سے کہنی کی طرف دھوتا تھا اس کا کیا حکم ہے؟

A
 اگر وہ شخص جاھل قاصر تھا تو اس پر گزشتہ نمازوں کی قضاء واجب نہیں۔
See more
Q

اگر وضوء کرنے کے بعد ہاتھوں پر پانی سے رکاوٹ ڈالنے والی کوئی چیز دیکھے جس کے بارے میں شک ہو کہ وہ وضوء کے وقت تھی یا نہیں تو کیا حکم ہے ؟

A
اگر وضوء مکمل کرنے کے بعد دیکھے اور شک ہو کے وضوء کے وقت حائل تھی یا نہیں تو وضوء کو صحیح شمار کرے گا۔
See more
Q

 کیا مجنب کا پسینہ پاک ہے؟

A
 ہاں پاک ہے۔
See more
Q

اگر انسان نہ جانتا ہو کہ وہ مجنب ہے اور مسجد میں داخل ہو جائے تو کیا اس نے حرام کا ارتکاب کیا ہے؟

A
چونکہ نہیں جانتا تھا اس لیے گناہ نہیں کیا ہے۔
See more
Q

اگر انسان نہ جانتا ہو کہ وہ مجنب ہے اور نماز و روزہ انجام دے رہا ہو پھر کچھ دن بعد معلوم ہو جاۓ تو اس صورت میں اس کا کیا فریضہ ہے؟

A
اس کے روزے صحیح ہیں مگر نمازوں کی قضا کرے گا۔
See more
Q

 کسی بھی مستحب غسل کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں؟

A
اگر ان غسلوں میں سے ہو جن کا مستحب ہونا ثابت ہے جیسے غسل جمعہ تو پڑھ سکتے ہیں۔
See more
Q

غسل جمعہ کا وقت کس وقت تک رہتا ہے؟

A
غسل جمعہ کا وقت اذان صبح سے غروب آفتاب تک ہے لیکن بہتر ہے کہ ظہر کے نزدیک انجام دے اور اگر ظہر کے بعد کر رہا ہے تو ادا اور قضا کی نیت نہ کرے اور اگر جمعہ کے دن نہیں کیا تو جمعہ کے دن غروب سے سنیچر کے دن غروب تک قضا کی نیت سے انجام دے سکتا ہے اور جسے معلوم ہے کہ جمعہ کے دن پانی میسر نہیں ہوگا جمعرات کے دن یا شب جمعہ میں رجاء کی نیت سے غسل کر سکتا ہے ۔
See more
Q

 کیا گیلے ہاتھ سے کسی کافر یا اہل کتاب سے ہاتھ ملایا جا سکتا ہے؟

A
اگر یقین ہو کہ کافر غیر کتابی( عیسایٔی، یہودی و زرتشت کے علاوہ) ہے تو ہاتھ نجس ہو جاۓ گا۔
See more
Q

آب کر کی وہ چھینٹیں، جو ٹوائلیٹ کے فلیش سے ٹکرا کر پڑتی ہیں نجس ہیں یا پاک؟

A
 پاک ہیں۔
See more
Q

نماز نہ پڑھنے والا کس صورت میں کافر ہے؟ اور کیا نجس بھی ہے؟

A
صرف نماز نہ پڑھنا کفر کا سبب نہیں ہو سکتا، اگر چہ نماز کا ترک کرنا گناہ کبیرہ ہے۔
See more
Q

 نماز مغرب و عشاء کس وقت قضا ہوتی ہیں؟

A
نماز مغربین کا وقت آدھی رات تک ہے اور مجبوری کی حالت میں جیسے کوئی نماز پڑھنا بھول جائے یا حائض ہو تو اذان صبح تک پڑھی جا سکتی ہے۔
See more
Q

 جو نمازیں قضاء ہو گیٔی ہوں اور اس کی مقدار پتا نہ ہو تو ان کے بارے کیا حکم ہے۔

A
قضا شدہ نمازوں کو بجا لانا واجب ہے اور اگر مقدار میں شک ہو کہ کتنی قضا ہویی تو حد اقل مقدار جس کے قضا ہونے کا یقین ہے بجا لانا کافی ہےاور روزانہ کی پنجگانہ نمازوں کی قضا میں ترتیب ضروری نہیں ، لیکن جن نمازوں کی ادا میں ترتیب ضروری ہے اس کی قضا میں بھی ترتیب ضروری ہے جیسے ایک مخصوص دن کی ظہر اور عصر یا مغرب اور عشاء۔
See more
Q

 کیا نماز آیات کے وجوب کہ لیئے آیت کا محسوس ہونا ضروری ہے؟

A
نماز آیات صرف اس جگہ واجب ہے جہاں پہ آیت ظاہر ہو ،پس اگر کوئی شہر بہت بڑا ہو کہ جس میں کسی ایک طرف آیت کہ واقع ہونے سے دوسری طرف اسکا احساس نہ ہو تو نماز صرف اس طرف واجب ہوگی جہاں آیت کا ظہور و احساس ہو۔
See more
Q

چاند گرھن کی نماز کا وقت کیا ہے؟

A
 نماز آیات کا وقت، چاند گرھن یا کسی بھی آیت کے ظاہر ہونے سے آخر انتھاء تک(گرھن سے پوری طرح نکل جانے تک )ہے۔
See more
Q

 کیا سفر میں دن کی نوافل ساقط ہوجاتی ہیں ؟

A
حالت سفر میں دن کی نوافل تو ساقط ہیں اور وتیرہ (نافلہ العشاء) کے ساقط ہونے میں اشکال ہے جبکہ (اظھر) یہ ہے کہ وہ بھی ساقط ہوجاتی ہے۔البتہ اسکو رجاءِ مطلوبیت کی نیت سے بجا لانے میں کوئی حرج نہیں۔
See more
Q

چار رکعتی نماز میں دو یا دو سے زیادہ میں شک کرنے کا کیا حکم ہے؟

A
اگر دوسرے سجدہ سے پہلے ہو تو اس کی نماز باطل ہے اور اگر بعد میں ہو تو زیادہ پر بناء کرکے نماز تمام کرے گا اور نماز احتیاط پڑھے گا۔
See more
Q

نماز کے سجدوں کی تعداد میں شک کا کیا حکم ہے؟

A
اگر مثلا تشھد پڑھنے یا کھڑے ہونے سے پہلے شک کرے تو اقل پر بناء کرتے ہویٔے دوسرا سجدہ بجا لائے گا۔
See more
Q

نماز احتیاط کیسے پڑھیں؟

A
 جس شخص پر نماز احتیاط واجب ہے سلام دینے کے بعد فوراً نماز احتیاط کی نیت کرے اور تکبیر کے بعد سورہ حمد پڑھے اور رکوع میں جاۓ اور دو سجدہ بجا لاۓ، پس اگر ایک رکعت نماز احتیاط اس پر واجب ہو تو سجدے کے تشہد پڑھ کے سلام دے، اور اگر دو رکعت نماز احتیاط واجب ہو تو ایک رکعت اور بجا لا‎ۓ اور تشہد کے بعد سلام دے۔
See more
Q

اگر بھول جانے کی وجہ سے کوئی ایسا کام انجام دیں جس سے روزہ باطل ہو جاتا ہے تو کیا روزہ باطل ہو جاۓ گا ؟

A
روزہ باطل نہیں ہوگا۔
See more
Q

روزہ کی حالت میں انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے اچانک کسی تصویر کے آ جانے اور اس پر نظر پڑ جانے کا کیا حکم ہے؟

A
روزہ باطل نہیں ہوتا، اگرچہ شرعی اعتبار سے ایسے موقع پر نطر نہیں کرنا چاہیے۔
See more
Q

میں ہفتے میں تین دن حد ترخص سے گزرتا ہوں، میرے نماز و روزے کا کیا حکم ہے؟

A
 دونوں کامل ہیں۔
See more
Q

روزے کی حالت میں پیسٹ سے برش کرنا کیسا ہے؟

A
اگر حلق تک نہ پہونچےتو کوئی حرج نہیں ہے۔
See more
Q

روزہ دار کے لیے عطر اور پرفیوم کا استعمال کیسا ہے؟

A
کوئی حرج نہیں ہے۔
See more
Q

ماہ مبارک رمضان میں اگر منی نکلتے وقت نیند سے آنکھ کھل جائے تو کیا منی نکالنا جائز ہے؟ رمضان کے علاوہ استمناء کا کیا حکم ہے؟

A
 اس حالت میں منی کا باہر نکالنا جائز ہے۔ استمناء ہر حالت میں حرام ہے۔
See more
Q

خواتین کی عادت ہوتی ہے کہ وہ کپڑے اور زیورات زیادہ سے زیادہ جمع کر رکھتی ہیں ،کیا ان چیزوں پر خمس دینا واجب ہے؟

A
 جب تک ان کی شان سے زیادہ جمع کرنا صدق نہ آئے خمس واجب نہیں ہے اور جب زیادہ صدق آئے اور وہ اشیاء سال بھر تک باقی رہیں تو زائد مقدار پر خمس واجب ہے
See more
Q

خمس نہ دینے والے دوست کو اپنا پاٹنر بنانا کیسا ہے؟

A
کوئی حرج نہیں ہے۔
See more
Q

میری بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے اس کے کوئی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے مجھے میراث ملی ہے کیا اس میں خمس ہے؟

A
خمس واجب نہیں ہے۔
See more
Q

اگر لڑکی کے باپ دادا کا انتقال ہو گیا ہو تو کیا چچا کی اجازت ضروری ہے؟

A
 چچا کی اجازت ضروری نہیں ہے۔
See more
Q

 ہاشمیہ کا غیر ہاشمیہ سے عقد کرنا کیسا ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں یہ عقد حرام ہے چونکہ سادات کی توہین کا سبب ہے، کیا یہ بات شرعی اعتبار سے صحیح ہے؟

A
اس شادی میں کوئی حرج نہیں ہے۔
See more
Q

The Effect of Believing in the Allah

A
Imam Sadiq AS: Keep God in mind as if you see Him. For even if you do not see Him, but He does see you. If you doubt that God sees you, then you have denied Him, and if you have certainty that He sees you, [but still] sin openly, then you have surely considered Him as the most worthless observer
See more
Q

What is the ruling on lying in jokes?

A
If the joke is not known to be a joke by the listener, then it is not permissible. And if it is known, then according to the principle of precaution (Ihtiyat Wajib), it is still not permissible. However, one may say something without the intention of conveying news or information, even if it appears to be news on the surface.
See more
Q

Explain backbiting (Gheebat) and slander (Tohmat).

A
Backbiting refers to revealing the hidden faults of others, while slander means falsely attributing wrongful and untrue statements to someone.
See more